ہفتہ 20اپریل کو صارفین کی شکایات کیلئے کیسکوآپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہونگے

جمعہ 19 اپریل 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ20اپریل کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکو سریاب سب ڈویژن کے دفتر میں بروز ہفتہ20اپریل کو بوقت صبح11بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔

اسی طرح کیسکو خضدارسرکل کے تحت خضدارIIسب ڈویژن کے کرخ سب آفس میں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م لہڑی سب ڈویژن کے دفتر ، پشین سرکل کے تحت کیسکویاروسب ڈویژن کے دفترمیں ،کیسکومکران سرکل کے تحت گوادررورل سب ڈویژن گوادرشہرمیں جبکہ کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام دُکی سب ڈویژن کے دفترمیں بوقت صبح11بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر ی میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر زاپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔

لہٰذاکیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات یعنی بلوںکی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ ، نئے کنکشنز کی فراہمی میں تاخیر اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ فوراًکیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں