سبی اور نصیرآباد میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سبی اور نصیرآباد میں حالیہ بارشوں کے سبب بننے والے سیلابی ریلے سے سینکڑوں خاندان متاثرہوئے ہیں جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیرکور سبی سکاؤٹس کی جانب سے سبی اور نصیرآبادکے نواحی علاقوں میں سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کے علاوہ مفت راشن اور کپڑے بھی فراہم کئے گئے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل وقار چوہدری نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی اورانہیں مصیب کی اس گھڑی میں ہر طرح کے تعاون اور مدد کا یقین دلایا سیلابی ریلوں سے متاثرہ خاندانوں نے فرنٹیر کور بلوچستان کی امدادی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں