بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس

بی این پی کے چھ نکات پر عملدرآمد بلوچستان میں ترقیاتی سکیموں بجلی سڑکوں ڈیمز آبنوشی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سمیت دیگر اہم امور پر سیرحاصل بحث کی گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ مرکزی رہنماایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی مرکزی رہنماو ایم پی اے ثنابلوچ نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد وفاقی وزراخسرو بختیار عمر ایوب اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز و اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں بی این پی کے چھ نکات پر عملدرآمد بلوچستان میں ترقیاتی سکیموں بجلی سڑکوں ڈیمز آبنوشی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سمیت دیگر اہم امور پر سیرحاصل بحث کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی بجٹ میں بلوچستان کیلئے زیادہ بجٹ مختص کی جائیں گے تاکہ بلوچستان کی محرومی میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز ہی کیا جاتا رہا وفاقی حکومت بلوچستان کو ترجیح دے بلوچستان میں انفراسٹرکچر سڑکیں جدید طرز پر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز قومی شاہراں پر حادثات رونما ہو رہے ہیں اس حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں اور مرحلہ وار قومی شاہراں کو دو رویہ کیا جائے بلوچستان میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے ڈیلے ایکشن ڈیمز کی مختلف علاقوں میں بنائے جائیں سردار اختر جان مینگل نے یہ تجویز بھی دی کہ کوئٹہ سریاب میں ریڈیو اسٹیشن کی خالی 64ایکڑ سے زائد زمین پر کینسر ہسپتال سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل لایا جائے تاکہ کینسر ہسپتال کے قیام کا جو عوامی مطالبہ ہے وہ پورا ہو سکے انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کثیرفنڈز مختص کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے مسائل کسی حد تک حل ہو سکیں اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو درپیش توانائی بحران سے نکالنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ہزاروں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ زمینداروں کی کسی حد تک داد رسی ہو سکے اسی طرح بلوچستان کے مختلف گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ عوام کو بجلی کے حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں حل ہو سکیں اجلاس میں پارٹی کے چھ نکات پر بھی غور کیا گیا پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت اور وزرانے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا رواں پی ایس ڈی پی میں ڈیمز بجلی سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے وفاق بلوچستان کو مختلف شعبوں میں ترقیاتی دینے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں