جماعت اسلامی بلوچستان کی کوسٹل ہائی وے پر 14مسافروں کے قتل کی مذمت

جمعہ 19 اپریل 2019 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو ایک بارپھر قتل وغارت گری کا مرکز بنایاجارہا ہے حکومت اور ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوئے ہیں بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت وحکومتی غفلت کی وجہ سے معصوم لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی و صوبائی حکومتیں اورسیکو رٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے موثر اقدامات کریں ۔بے گناہ لاتعلق مسافروں کا قتل عام انتہائی بزدالانہ مجرمانہ فعل ہے ۔بیان میں مقتولین کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں