کوئٹہ میںآج بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعہ 19 اپریل 2019 19:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 20 اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم اور سورج گنج بازارفیڈروں سے دن ایک بجے تا شام چاربجے جبکہ پی اے ایف (PAF)فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک نیز 132KVتربت۔پسنی لائن پرکام کے باعث گوادرانڈسٹریل،گوادر، پسنی ، اورماڑہ گرڈاسٹیشنوںسے صبح8بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بندہوگی ۔

21اپریل (بروزاتوار)سریاب گرڈسٹیشن میں132KV بس بارکی اپ گریڈیشن پر ضروری کام کے باعث11KV اولڈلیاقت بازار، سیٹلائٹ ٹائون، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمد، سریابIاورII،کرانی، انڈسٹریل، ہزارہ ٹائون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی (BMC)، کرانی ایکسپریس، جڑسا اور دلدارکاریز فیڈروں سے صبح9بجے تا سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز لورالائی گرڈکے ایم ای ایس(MES)،رورل، بوری، درگی ایکسپریس فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دن 1:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 22اپریل کو سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈردن12بجے سے سہ پہر3بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے دن ایک بجے تا چاربجے شام جبکہ گوادر گرڈسٹیشن سے صبح8بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں