بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کا امکان

پی ڈی ایم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

اتوار 21 اپریل 2019 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میںمیں تیز بارشوں کے ساتھ گردوغبار کے اورمٹی طوفان کاامکان ،پی ڈی ایم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت،حفاظتی تدابیراورعملے کی حاضرہ یقینی بنائی جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان کے بالائی اوردرمیانی علاقوں میںمنگل سے جمعرات تک نئی موسمیاتی لہرکے تحت بارشوں کانیا سلسلہ داخل ہوگا، چندمقامات پر مٹی اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے،بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ،قلات،ڑوب،نصیرآباداورسبی ڈویڑن کے مختلف اضلاع متاثرہوسکتے ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے کسی بھی قسم کی جانی ومالی ودیگرنقصانات سے بچنے کیلئے تمام ضلعی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ حکام کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مشینری ودیگرآلات کی فراہمی سمیت ہنگامی بنیادوںپرعملے کی حاضری کویقینی بنائے جبکہ شہریوںکوپکنک پوائنٹس اورسیاحتی مقامات پر جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ماہرین کے مطابق ملک میں موسمیاتی تبدیلیوںکے پیش نظر حالیہ تیزبارشیں اورگردوغبار کاسلسلہ جاری ہے جس سے ملک میں بڑی تعدادمیں نقصانات ہوئے ،حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھرمیں بارشوںاورسیلابی ریلوں کے پیش نظرمکانات اوردیواریںگرنے سے 39افراد جاںبحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ،محکمہ این ڈی ایم حکام کے مطابق سب سے زیادہ اموات بلوچستان میں ہوئے ،اس دوران 2ہزارسے زائد مکانات اورکھڑی فصلیں تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میںطوفانی بارشوں کے باعث سیلابی گزرگاہوں سے سینکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ،غیر موسمیاتی بارش اورزوردارہواوئں کی وجہ سے متعددمقامات پر بجلی کے کھمبے ،سائن بورڈاوردرخت بھی گرگئے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،شہری اور زمینداروںبھی کسی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابر اختیارکریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں