ئ*حکومت کی کارکردگی دیکھ کرتنقید کرنیوالوں کی سیاست جام ہوگئی،میرضیاء اللہ لانگو

I اپنے ادوار میں صوبے سے زیادہ وقت اسلام آباد کراچی اور بیرون ملک گزارنے والوں کو وزیراعلیٰ جام کمال کا زیادہ وقت صوبے میں گزارنا اچھا نہیں لگ رہا ،صوبائی وزیر داخلہ

اتوار 21 اپریل 2019 22:45

ًکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء میر ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بنانے والوں کی دراصل حکومت کی کارکردگی دیکھ کر سوچ اور سیاست جام ہوگئی ہے اپنے ادوار میں صوبے سے زیادہ وقت اسلام آباد کراچی اور بیرون ملک گزارنے والوں کو وزیراعلیٰ جام کمال کا زیادہ وقت صوبے میں گزارنا اچھا نہیں لگ رہا لانگو بولک میں قلات کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگونے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ورثے میں ہمیں ماضی کو حکومتوں کی ناقص پالیسیوں ،غربت پسماندگی ،اور بلوچستان کے عوام کو دیکھائے گئے سبز باغوں کے دعوں کے سوا کچھ نہیں ملا تھا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ماضی کے حکمرانوں نے جو کہلواڑ کئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں جنہیں صوبے کے عوام کبھی نہیں بھلا سکتے موجودہ حکومت کو جام کہنے والوں کی سوچ دراصل جام ہوچکی ہے یقینا اس حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کرپشن لوٹ مار اور من پسند فیصلوں اور صرف اپنوں کو نوازنے کی روش کو ضرور جام کیا ہے تکلیف انہیں اس بات کی ہے کہ صوبے سے ان کی نہ صرف سیاست کی ختم ہوتی جارہی ہے بلکہ عوام نے بھی نام نہاد جمہوریت کا راگ آلاپنے کے ان کے نعروں کو اب الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا تھا چاہیے قوم پرست سیاسی جماعتیں ہوں یا ملک میں باری باری اقتدار کے مزے لینے والی جماعتیں ہوں عوام ان سے اب بیزار ہوچکے ہیں موجودہ صوبائی حکومت کو بھر پور عوامی مینڈیٹ حاصل اور ہمیں وہ لوگ یہ بتائیں کہ حکومت ناکام ہے ناکامی انہیں اب ان کا اپنا مقدر ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں