ھ* جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا مشترکہ اور خوبصورت گلدستہ ہے،مولانا خورشید احمد

اتوار 21 اپریل 2019 22:45

گ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ودیگر نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے تمام اقوام کے مشترکہ اور خوبصورت گلدستہ ہے، جمعیت علماء اسلام نظر یہ اور ایک تحریک کا نام ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد‘ ضلعی معاونین مولانا عبد الولی‘ مولانا محمد ہاشم خشکی‘ مولانا جمال الدین حقانی‘مولانا محمد ایوب ایو بی‘مولانا علی محمد مہترزئی ‘حافظ مسعوداحمد ‘حافظ مجیب الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل کچلاغ کے انتخابات کے موقع پر انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انتخابی نتائج کے مطابق مولانا خدا ے دوست پانچ سال کے لئے امیر اور مولانا مفتی عبیداللہ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے گئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید ودیگر ضلعی معاونین نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب امیر اور جنرل سیکرٹری جمعیت علما ء اسلام کو تحصیل کچلاغ کے سطح پر ناقابل تسخیر قوت اور مثالی جماعت بنا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام تمام اقوام کے ایک خوبصورت گلدستہ ہیں جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اور بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں جہد و جہد کرر ہی ہی14جولائی کو کوئٹہ میں تاریخ کا سب سے بڑا ملن مارچ ہوگا14جولائی کے تاریخ ساز ملن مارچ ملکی سالمیت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو گا اور ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن جماعت کی فعالیت کے لیے اتحاد واتفاق کامظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ عوام کے امیدیں جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں