صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 22 اپریل 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بلوچستان میں اتفرای پھیلاکر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے بم دھماکوںمیں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں