کوئٹہ، حکومت ٹیوب ویل مالکان کی طرف سے پانی کے نرخ بڑھانے کا نوٹس لے ،ظاہر شاہ لالا

واٹر ٹینکر،ٹیوب ویل اور صارفین کیلئے سرکاری نرخ مقرر کئے جائیں،چیئرمین آل کوئٹہ واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن و دیگر کی پریس کانفرنس

منگل 23 اپریل 2019 18:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) آل کوئٹہ واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظاہر شاہ لالا،صدر حاجی تازہ گل خلجی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوب ویل مالکان کی جانب سے پانی کے نرخ بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس بلاکر واٹر ٹینکر،ٹیوب ویل اور صارفین کیلئے سرکاری نرخ مقرر کئے جائیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو خدائے نور خان ، جمعہ خان ، فضل کریم ، سلیم خان ،محمد عیسیٰ، روزی خان ،خیر اللہ ،سعد اللہ ،حاجی حضرت اللہ اور قاضی عبدالغنی اچکزئی ایڈؤوکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں عرصہ دراز سے پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے شہر کے بڑے حصے کو نجی واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے جس میں واٹر ٹینکرز کے مالکان کا اہم کردار ہے عام طور پر کوئٹہ میں پانی کے نرخ میں اضافے کا ذمہ دار واٹر ٹینکرز مالکان کو ٹھہرایا جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کے نرخ ٹیوب ویل مالکان مقرر کرتے ہیں ٹیوب ویل مالکان نے ایک سال کے دوران ٹینکرز کے نرخ میں 3مرتبہ اضافہ کیا ہے اب کوئٹہ شہر میں گرمیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور شہر میں پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا ہم ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی ، ڈپٹی کمشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان سے قبل ہی نجی ٹیوب ویل مالکان اور واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کامشترکہ اجلاس طلب کرکے کر واٹر ٹینکر،ٹیوب ویل اور صارفین کیلئے سرکاری نرخ مقرر کئے جائیںاور ٹیوب ویل مالکان کی جانب سے پانی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا واپس کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں