بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

منگل 23 اپریل 2019 21:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی کسی کو بلوچستان میں مداخلت کی اجازت دیں گے وزیراعظم نے ایرانی حکام کے خدشات پر بیان دے دیا ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ ہماری سرزمین استعمال ہوئی ہو بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے بلوچستان حکومت اور سیکورٹی فورسز صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونیو الی دہشتگردی کے تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے بھارت کو دہشتگرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے کیونکہ بھارت خطے میں حالات کو خراب کرنے میں مصروف ہے پاکستان خطے میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے جس کی واضح مثال سی پیک ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر انٹرنیشنل این جی اوز کی ساتھ بات چیت ہوئی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو تہہ وبلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے دشمن ملک کے خفیہ ادارے یہاں دہشت گردی میں ملوث ہیںعالمی برادی بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے بھارتی سازش کے باعث یہاں معصوم لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں ہمارے سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ سنجاوی اور لورالائی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے پی ڈی ایم اے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی معاونت کررہا ہے نصیرآباد اور سبی میں بہت بڑا سیلاب آیا ہے سیلاب کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق کا تعاون درکار ہے بلوچستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی کسی کو بلوچستان میں مداخلت کی اجازت دیں گے وزیراعظم نے ایرانی حکام کے خدشات پر بیان دے دیا ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ ہماری سرزمین استعمال ہوئی ہو بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دینگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں