پشین میں ہرقسم کے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

منگل 23 اپریل 2019 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہاہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں پشین بھر میں ہرقسم کے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو کسی قسم کا رعایت اورنہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجائے گا سب کے خلاف یکساں کارروائی بلا تفریق ہوگی ،کسی قسم کی سیاسی اور بااثر شخصیات کی سفارشات اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشین میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل یوسفزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین اللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون، اسسٹنٹ کمشنر برشور امیر زمان کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی محمد نعیم اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ غیر حاضر لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں اور غیر حاضر لیویز اہلکاروں کو نوٹس دیئے جائیں گے جہاں ضرورت ہوگی نئی لیویز چوکیاں بنائی جائیںگی انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مداخلت کرنے اور خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا پشین شہر کا امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی بس اڈہ جان اڈہ سے عسکری کرکٹ گرؤانڈ منتقل کیاجائیگا شہر میں ہمایوں پٹرول پمپ کے ساتھ کھڑے ریڑھی بانو ںکو کوئٹہ پرانااڈہ منتقل کیا جائے گا اس سلسلے میں پشین کے عوام اپنا کردار کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی دوبارہ بحال ہوسکے، ڈپٹی کمشنر نے شہر میں تمام غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بذات خود تجاوزات ختم کریں ورنہ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں