ہم کوئٹہ میں اسلامی تبدیلی لائیں گے ،عوام کے مسائل حل اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے حقیقی خدمت کریں گے،جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ

منگل 23 اپریل 2019 23:56

ًکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کے دوران کوئٹہ کے ہزاروں شہری جس میں علمائے کرام ،نوجوان ،طلبہ اور عام افراد شامل ہیں جماعت اسلامی کے ممبر بن گیے ہیں انشاء اللہ ان افراد کو ساتھ ملاکر ہم کوئٹہ میں اسلامی تبدیلی لائیں گے عوام کے مسائل حل کریں گے اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے حقیقی خدمت کریں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکرصوبائی دارالحکومت کے مسائل حل کرنے اور اسلامی حکومت کے قیام میں ہماراساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب ووفود سے گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور ملک کا مستقبل اور سلامتی اس سے ہی وابستہ ہے ،اسلام کا پیغام ہی اصل میں پوری دنیا کے لیے امن اور سلامتی کا پیغام ہے ، علماء کرام اسلام کی دعوت اور علم کی روشنی عام کریں ، اپنے اخلاق اور کردار سے لوگوں کے دلوں کو فتح کریں ،قرآن کا نمونہ اور معاشرے کے امام بنیں،دین کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں ، باطل نظام کے خلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی حقیقی منزل ہے کوئی مصنوعی تبدیلی اس کا راستہ نہیں روک سکتی،مدارس کے طالبعلم نبوت کے امین اور محافظ ہیں اوریہی قوم کی آخری امید ہے۔حیا اور تہذیب کا جنازہ نکالا جا رہا ہے دوسری طرف بیرونی ایما پر پابندیوں کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،جس طرح اپنی جان ومال کی حفاظت ہم پر فرض ہے اسی طرح ان کا تحفظ بھی فرض ہے ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ایمان اور تقوی کو اپنا اسلحہ بنائیں ،اخلاص کی دولت سے مالامال ہوکر میدان عمل میں نکلیں اللہ تعالی ضرور ہمارا ساتھ دے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں