لیاقت شاہوانی کو حکومت بلوچستان کا ترجمان مقرر کردیا گیا

لیاقت شاہوانی ایک قوم پرست جماعت کے ساتھ منسلک اور اس جماعت کے یوتھ سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے ہیں

بدھ 24 اپریل 2019 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لیاقت شاہوانی کو حکومت بلوچستان کا ترجمان مقرر کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لیاقت شاہوانی کو حکومت بلوچستان کا ترجما ن مقرر کردیا ہے ، انکی تقرری عارضی بنیاد پر ایک سال کے لئے کی گئی ہے جبکہ انکی مراعات کے اعلان بعد میں کیا جائیگا ، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے لیاقت شاہوانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،نو مقرر کردہ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی ایک قوم پرست جماعت کے ساتھ منسلک اور اس جماعت کے یوتھ سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے ہیں تاہم گزشتہ چند سالوں سے وہ سیاسی جماعت میں عملاً غیر فعال اور غیر اعلانیہ طور پر جماعت کو خیر بار کہہ چکے ہیں ،حکومتی ترجمان مقرر ہونے سے قبل وہ مختلف ٹی وی چینلز کے لئے بطور تجزیہ کار کام کررہے تھے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں