ٰکوئٹہ، منشیات کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، حاجی ولی محمد اچکزئی

ایسا کوئی فلاحی ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر نہیں جہاں محکمہ پولیس منشیات کے عادی افراد کو پکڑ کر بغرض علاج ان کے حوالے کرے ،چیئر مین تحریک انسانیت بچائو سینٹر کوئٹہ

بدھ 24 اپریل 2019 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) منشیات کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ تحریک انسانیت بچائو سینٹر کوئٹہ کے چیئر مین حاجی ولی محمد اچکزئی نے منشیات کے حوالے سے شہر میں موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اخباری بیان کے ذریعے اس بات کو واضح کیا انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے محکمہ پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے مگر ایسا کوئی فلاحی ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر نہیں ہے جہاں محکمہ پولیس منشیات کے عادی افراد کو پکڑ کر بغرض علاج ان کے حوالے کرے ہماری سات سالوں کی ذاتی مفادات سے ہٹ کر کوششوں اور قربانیوں اور محکمہ پولیس کی مدد سے ہم نے کوئٹہ شہر کو ڈرگ فری زون بنایا مگر ہمارے فی سبیل اللہ کام میں مختلف قسم کی رکاوٹیں بنائی گئی مگر ہم نے اپنا کام جاری رکھا ہمارے کوم کودیکھتے ہوئے گورنمنٹ نے ہمیں ایک بڑی جگہ دی جہاںپر کوئٹہ شہر کے تمام تھانہ جات کیطرف سے منشیات کے عادی افرد کو بغرض علاج لایا جاتا رہا اور منشیات فروشوں کو گورنمنٹ کیس کر کے جیل بھیجتی رہی مگر اب چند ماہ قبل ہم سے وہ گورنمنٹ جگہ ہم سے یہ کہ کر لے لی گئی کہ وہاں پر بیگرز پرکام کیاجائے گاجبکہ شہر میں بھیک مانگنے والے اور چوری چکاری اور دوسری وارداتیں کرنے والے یہ نشے کے عادی افراد ہیں اب ہم نے کرائے پر ایک جگہ سبزل روڈ پر اس مقصد کیلئے لی ہے کہ غریب گھرانوں کے افراد اپنے منشیات کے عادی افراد کو بغرض علاج لائیں کیونکہ وہ بھاری برقم فیسیں نہیں دے سکتے اورہمارے ٹریٹمنٹ سینٹر میں بھی سو سے زیادہ افراد کو رکھنے کی جگہ نہیں ہے ہم کوئٹہ شہر کے حالات کو عدلیہ، گورنمنٹ ،انتظامیہ ،اور تمام شہری اور صوبائی حکومت پر ظاہر کرنا چاہتے ہیںکہ موجودہ حالات میں منشیات کے عادی افراد کے استعمال میں روزبروز اضافہ ہور ہا ہے اور محکمہ پولیس کومشکل درپیش ہے کہ اگر وہ ان منشیات کے عادی لاوارث اور ناپرسان افراد کو پکڑتی ہے تو انہیں بغرض علاج کہاںلے جایا جائے انہوں نے کہا کہ چیئرمین حاجی ولی محمد اچکزئی،وائس پریزیڈنٹ عبدالباری اچکزئی،فنانس سیکرٹری حاجی داد محمد اچکزئی ،اورہماری تمام کابینہ عدالت عالیہ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور تمام شہری اور صوبائی محکموں سے اپیل کرتے ہیں کہ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے منشیات کے حوالے سے اس طرح کے حالات کا نوٹس لیتے ہوئے منشیات کے عادی سیکنڑوں غریب ،ناداراور لاوارث افراد کے علاج معالجہ کرنے کاکام کرنے میں ہم انسانیت بچائو سینٹر اور محکمہ پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے ذمہ دار انتظامیہ کو احکامات جاری کریں کہ ہمیں ایک سرکاری جگہ الاٹ کرنے کے ساتھ دوسری ضروری راشن اور ادویات مہیا کریں تاکہ ہم کوئٹہ شہر کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اپنے ملک اور شہر کی خدمت جذبے سے منشیات سے پاک کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں جو کہ ہمیشہ کیلئے ایک یاد گار ،مستحکم اور عوام خدمت کے نام سے رہتی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں