کوئٹہ، شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی ناقص کارکردگی غریب طالبعلموں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی ناقص کارکردگی کو غریب طالبعلموں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ مختلف سرکاری اسکولوں میں گروپ بندیوں میں مصروف ہے جبکہ اسکولوں کے انتظامی سربراہ اپنے اداروں کی حالت زار سے بے خبر سرکاری فنڈز کے ضیاع کیلئے پلاننگ کرنے میں لگے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ علمدار روڈ کے اکثر تعلیمی ادارے جن میں بچوں اور بچیوں کے اسکولوں اور کالجز شامل ہے یہاں کے اساتذہ سرکاری اوقات پر عمل کرنے کی بجائے اپنے مرتب کردہ اوقات میں ڈیوٹیوں پر حاضر ہوتے ہیں جبکہ اکثر اساتذہ تنظیموں اور دیگر وجوہات تلاش کر کے حاضریوں سے بھاگنے کا واستہ تلاش کرتے ہیں ایسے اساتذہ کو سرکاری تعلیم اداروں کے سربراہوں کی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے جو انتہائی قابل افسوس عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ اصل تو یہاں اساتذہ اپنے فرائض میں مخلص ہونے کی بجائے اس ذمہ داری کو روزگار کا ذریعہ سمجھ رکھا ہے اور روزگار کے اس ذریعہ میں کاہلی،سستی،فرائض سے بھاگنے کو ضروری خیال کرتے ہوئے ایسے اساتذہ کو زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے جو غیر حاضریاں کر کے طالبعلموں کے مستقبل کو برباد کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم اور حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے فروغ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اس بات کی طرف سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیں کہ تمام اساتزہ اپنے بچوں کے بنایدوں تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں سے یقینی بنائیں تب ممکن ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اپنے بوں کی وجہ سے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں اپنے فرائض کے ادائیگی میں خلوص اور نیک نیتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں