کوئٹہ، مسلسل بدامنی کی واقعات سیعوام کاجینا محال ہوچکاہی ہے،مولانا عبدالقادرلونی

بدھ 24 اپریل 2019 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوئینر مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی معاون مفتی فدا الرحمن محمدمراد گولہ ڈیرہ اللہ یاراورڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بدامنی کی واقعات سیعوام کاجینا محال ہوچکاہی ہے حکومت کی بے حسی اور بے بسی سیامن دشمن کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اورروزمرہ کی زندگی مفلوج ہورہی ہیں قوم میں بیچینی اور اضطراب پھیل رہی ہیں ترقی کا خواب قیام امن کے بغیر ادھوری ہیں امن کی بنیادعدل و انصاف ہے امتیازی سلوک اور ناانصافی کی وجہ سے ملک وقوم مشکلات ومصائب کاسامناکررہے ہیں سب کے لیے یکساں موقع اور سب کے لیے انصاف سے ملک میں امن. ترقی وخوشحالی آسکتی ہیں دشمن قوتوں کی مداخلتوں کے ساتھ ہمارے حکمرانوں کی ناانصافیوں کوبھی نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں امتیازانہ سلوک اور ناانصافیوں کے سلسہ کوختم کرناہوگا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امن اور قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اورسستی انصاف کی فراہمی کو یقینی سیقوم مساء کی دلدل سے ہم نکل سکتی ہیں ترقی وخوشحالی اور کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے امن اومان کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کریعلما اورقبائلی وسیاسی شخصیات قیام امن کیلئے اپنا کرداراداکریں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں