عوام کے واپڈا اور گیس سمیت متعلقہ محکموں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر و ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سردار یار محمد رند

بدھ 24 اپریل 2019 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی بجلی وقدرتی وسائل سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں برقی ترسیل کی بہتری اور سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرکے عوام کو واپڈہ اور گیس سمیت متعلقہ محکموں سے درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر و ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں نصیر آباد کا شمار ملک کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے موسم گرما کی حدت سے قبل ڈیرہ مراد جمالی اور گرد و نواح میں خراب ٹرانسفارمر درست کرکے عوام کو بجلی کے بحران سے نجات دلانے کے لئے کیسکو سربراہ کو مسائل کے حل کی ہدایت کرینگے نصیر آباد کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سئنیر صحافی شیخ عبدالرزاق اور پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میر سکندر خان عمرانی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کو نصیر آباد میں بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ نصیر آباد سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قابل عمل ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے گذشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے مسائل ضرور ہیں لیکن ان کا حل ناممکن نہیں پوری کوشش ہوگی کہ صوبے کے عوام کے حقوق کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے درپیش مسائل کا ٹھوس بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے سردار یار محمد رند نے کہا کہ منتخب پارلیمانی نمائندوں کی جانب سے نشادہی کردہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے بات چیت کرکے دیرینہ مسائل کا حل ڈھونڈا جائے گا سردار یار محمد رند نے نصیر آباد سے رکن اسمبلی میر سکندر خان عمرانی کو یقین دہانی کرائی کہ برقی معاملات سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں