سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،سرکاری اراضی ، فنڈز ،اور ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ خردبرد کی کی شکایات

ڈی جی نیب بلوچستان نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے سرکاری فنڈز اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو جوابدہ بنایا جائے گا،سرکاری فنڈز کا صحیح مصرف بلوچستان کی حقیقی ترقی کا ضامن ہے ، کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا،بلوچستان اعلیٰ روایات کے امین لوگوں کی سرزمین ہے، مہمان نوازی اور ایمان داری مجموعی طور پر یہاں کے لوگوں کا شیوہ رہا ہے،کرپٹ عناصر پیسے کی حرس میںیہاں کی روایات کے حسن کو مانند نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب بلوچستان کی گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 18:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عا بد جاوید نے کہا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،سرکاری اراضی ،فنڈز ، اور ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ خردبرد کی کی شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سرکاری فنڈز اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو ان کے کیے کا جوابدہ بنایا جائے گا،سرکاری فنڈز کا صحیح مصرف بلوچستان کی حقیقی ترقی کا ضامن ہے ۔

کرپشن کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے نیب آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شکایات کنندگان سے گفتگوکے دوران کہی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈی جی نیب کے روبرو پیش ہو کر بدعنوانی سے متعلق شکایات بمعہ دستاویزی ثبوت درج کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،عوام الناس کی فلاح و بہبودکے منصوبوں ،سرکاری ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سائلین کو کرپٹ عناصر کے خلاف بے لاگ کاروائیوں کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پرکہا کہ قوی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، بدعنوانی ایک ایسا کلنک کا ٹیکہ ہے جس نے ہمارے اسلامی معاشرے کی اعلیٰ اقدار ،خوبصورت روایات اور حسن کو گہنا دیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ہمیں کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔

بلوچستان اعلیٰ روایات کے امین لوگوں کی سرزمین ہے، مہمان نوازی اور ایمان داری مجموعی طور پر یہاں کے لوگوں کا شیوہ رہا ہے۔ کرپٹ عناصر پیسے کی حرس میںیہاں کی روایات کے حسن کو مانند نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایات سیل کو کھلی کچہری میں ملنے والی شکایات پر فوری کاروائی اور پیش رفت سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں