کوئٹہ، بی آرایس پی کے زیر اہتمام معذور افراد میں ویل چیئراور سماعتی آلات کی تقسیم سے متعلق تقریب

جمعرات 25 اپریل 2019 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہیکہ گزشتہ روز بی آرایس پی کے زیر اہتمام معذور افراد میں ویل چیئراور سماعتی آلات کی تقسیم سے متعلق تقریب بی آر ایس پی آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ، تقریب میں اراکین اسمبلی ،سید فضل آغا ،ثناللہ بلوچ ،ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے چیئر مین شعیب سلطان خان،چیف ایگزیکٹیوآفیسربی آرایس پی نادرگل بڑیچ،سابق نگران وفاقی وزیر خورشید روشن بروچہ ،بیوروکریسی افسران صحافیوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قبل ازیں تقریب میں معذور افراد میں ویل چیئرز،خصوصی سائیکلیں ،اور قوت سماعت سے محروم افراد میں سماعتی آلات تقسیم کیے گئے،اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کا کہنا تھاکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے اعداد شمار کے مطابق بلوچستان بھر میں44ہزار معذور افراد موجود ہیں،25 اپریل کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں معذور افراد کی فلاح بہبود کے حوالے سے قرارداد پیش کرونگا ،جسمیں معذور افراد کیلے بے ںظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے طرز پر خصوصی پروگرام شروع کرنے جس میں ماہانہ دس ہزار روپے تک کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ معذوری کے شکار لوگ معاشرے پر بوجھ نہ بنیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں یا چٹھے نمبر پر ہے جبکہ شرح غربت میں 189 ممالک میں 150 واں نمبرپر ہیں ،انکا کہنا تھا کہ سڑکیں بنانے سے ترقی ممکن نہیں ،ترقی کیلے ضروری ہے کہ معاشرے میں معذور افراد کو عزت دی جائے اور معاشرے میں شعور پیدا کیا جائے،اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے بوجھ تلے دبے طبقے کی اٹھان اور بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کیلے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چایئے،انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلے شعیب سلطان خان کی خدمات ہمارے لیے نمونہ ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے چیئر مین شعیب سلطان خان نیاپنے خطاب کہا کہ مجھے اتنے پروگرام ملے کہ انکو سنبھالنا مشکل ہو گیا اور پھر ہم نے نیشنل رول سپورٹ پروگرام کا نیٹ ورک شروع کیا، جو کہ 36 سال سے جاری اس پروگرام کی نہ کسی حکومت نے اور نہ کسی سیاسیتدان نے آج تک مخالفت کی ۔انہوں نے کہا کہ 1965 میں کراچی کا کمشنر رہا سول سروس کو خیرباد کہنے کے بعد غریبوں کی زندگی بدلنے کیلے کام شروع کیا ،انہون نے بتایا کہ اپنے زندگی کے کامیابیوں کا سہرا ان لوگوں کو دیتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی ،اور کامیابی میں میرے خاندان کا کردار ہیکیونکہ میں ان سے اکثر دور رہا اور وقت نہیں دے سکا ۔

علاوہ ازیں تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او بی آرایس پی نادرگل بڑیچ نے کہا کہ بی آرایس پی کی جانب سے معذور افراد کیلئے 1300 کے قریب ویل چیئرز اورقوت سماعت سے محروم افراد کو معاونتی آلات فراہم کیے گئے،اسکے علاوہ بی آرایس پی نے صوبے کے دس اضلاع میں معذور افراد کے حوالے سے سروے بھی کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ادرارہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے قومی اور بین لااقوامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر مزید کام بھی کرینگے ،آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں شعیب سلطان جیسا لیڈر ملا جس پر ہمیں فخر ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں