کیسکوصوبہ میں برقی نظام کو ترقی دینے کے لئے پرعزم

,صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطااللہ بھٹہ

جمعرات 25 اپریل 2019 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) کیسکوصوبہ میں برقی نظام کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیںان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطااللہ بھٹہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیرتربیت مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے 27واں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کوبریفنگ کے دوران کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفدنے صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام اور ترقیاتی کاموں سے متعلق کیسکوہیڈکوارٹرکادورہ کیااوربریفنگ میں شرکت کی ۔کورس کے شرکاء میں مختلف محکموںکے آفیسران جن میں حکومت بلوچستان، نیب، ایف آئی اے، الیکشن کمیشن، پی اینڈڈی ، آڈٹ اینڈاکاونٹس کے افسران شامل تھے جبکہ کیسکوکی جانب سے جنرل منیجر(ٹیکنکل) پرویزافضل ،چیف انجینئر(T&G)عبدالرسد خان کاکڑ، چیف انجینئرآپریشن سعداللہ کاکڑ،ڈائریکٹر (O&M) اخترنبی ڈوگراور دیگر سینئرافسران بریفنگ میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرعطا اللہ بھٹہ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کورس کے شرکاء کو کیسکوکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اِس وقت صوبہ میں 31اضلاع کے صارفین کوبجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جوکہ 6آپریشن سرکلز اور 14آپریشن ڈویژنز میں6لاکھ سے زائد صارفین پرمشتمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت کیسکومختلف ذرائع سے بجلی حاصل کررہی ہے جن میں 220KVگدو۔

اوچ ۔سبی ، دادو۔خضداراور220KV ڈیرہ غازی خان۔لورالائی ٹرانسمیشن لائن اورحبیب اللہ کوسٹل ۔تھرمل پائورہاوس شامل ہیں۔ انجینئرعطا اللہ بھٹہ نے کہاکہ صوبہ میں برقی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے کیسکونے کئی منصوبے مکمل کرلئے ہیںجبکہ دیگرمنصوبوںپرتیزی سے کام جاری ہے۔انہوںنے کہاکہسسٹم میں مزید بہتری اوروولٹیج کی کمی پر قابوپانے کیلئے کیسکونے 2018اور2019میں 203کلومیٹرپرمشتمل 132KVٹرانسمیشن لائن کی تعمیر بھی مکمل کرلئے ہیں ۔

اس کے علاوہ 2نئے گرڈاسٹیشنوںکی تعمیر ، 3گرڈسٹیشنوںکی توسیع اور 66KVکے 4گرڈسٹیشنوںکو 132KVگرڈسٹیشن میں اپ گریڈ کرچکی ہے ۔ کیسکوچیف نے کہاکہ انتہائی اہمیت کے حامل گوادرپراجیکٹ کو نیشنل گرڈسے منسلک کرنے کے لئے پی سی ۔ ون (PC-1) ایکنک سے منظورکرلیااہے اس کے علاوہ مکران میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے بھی 132KVگوادرا ڈیپ سی پورٹ،اورماڑہ اورجیوانی گرڈسٹیشن جبکہ 132KVمل۔

خاران ٹرانسمیشن لائن پرکام تیزی سے جاری ہے۔جن کی تکمیل کے بعد مکران میں بجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آنے کے علاوہ مکران نیشنل گرڈنیٹ ورک سے بھی منسلک ہوجا ئے گاکیسکوکے سربراہ نے مزیدکہاکہ صوبہ کے مختلف علاقوںمیں توانائی کے نئے منصوبوں کیلئے بہت سے موزوںمقامات موجود ہیںجن پر کام شروع کرکے بجلی کے قلت پر قابوپایاجاسکتاہے۔وفد کے شرکاء کو حکومت کی جانب سے بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری،موبائل میر ریڈنگ ،اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

کورس کے شرکاء نے صوبہ میں بجلی کی فراہمی کے لئے کیسکوکی کاوشوںکوسراہا۔ بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء کی جانب سے صوبہ میں بجلی کے ترسیلی نظام اوراس کے مسائل سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں