انسداد پولیو مہم پر مامور ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولیات فراہم جا رہی ہیں، کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی

پولیو ایسا مرض ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور بنا سکتا ہے پاکستان سمیت دو ممالک ہیں جن میں اب تک پولیو کا مرض پایا جاتا ہے یہ مہم کروانے کا مقصد بچوں کو اس مرض سے بچانا ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعہ 26 اپریل 2019 18:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) طاہر ظفر عباسی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم پر مامور ٹیموں کو بہترین سکیورٹی اور سہولیات فراہم جا رہی ہیں، پولیو ایسا مرض ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور بنا سکتا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ، صوبے میں پولیو کے قطرے پلا نے سے انکاری والدین کی تعدادمیں کمی کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی پائی و دیگر علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ، طاہر ظفر عباسی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے پاکستان سمیت دو ممالک ہیں جن میں اب تک پولیو کا مرض پایا جاتا ہے یہ مہم کروانے کا مقصد بچوں کو اس مرض سے بچانا ہے ، انہوں نے کہا کہ مہم کا جائزہ اچانک لیاگیا جس کے دوران تمام بچوں کو قطرے پلائے گئے ،والدین کو بھی احساس ہے کہ یہ قطرے نہ پلانے کے خطرناک نتائج مرتب ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پولیو سے بچائو کے قطروں کو مضر صحت قرار دے رہے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن میں قومی صداقت نہیں ہم خود اپنے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پولیو وائرس موجودگی ٹیسٹ میں کوئٹہ کا ماحولیاتی نمونہ منفی آیا ہے، صوبے میں رفیوزل کیس کم ہوئے ہیں انسداد پولیو مہم پر مامور ٹیموں کو سکیورٹی اور سہولیات دی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ بچوں کو ادراک نہیں ہے کہ پولیو کتنی خطرناک بیماری ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضروری پلائیں ہماری کوشش ہے کہ ہر گھر میں ٹیم پہنچے اور بچوں کو قطرے پلائے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں