ظ*کوئٹہ، سعیداحمدہاشمی کاعبدالمجید بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 19 مئی 2019 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور بزرگ سیاستدان سعیداحمدہاشمی نے اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر صوبائئی اسمبلی میرقدوس بزنجو کے والد عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک دور اندیش سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک تھے جن کے انتقال سے بلوچستان عوامی پارٹی ایک نہایت مخلص دوراندیش ساتھی سے محروم ہوگئی ہے میر عبدالمجید بزنجو ہم تمام سینئر ساتھیوں سے محبت کرنے والے بے لوث ساتھ سے محروم ہوگئے جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا مرحوم نے بلوچستان کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں ہم سب کی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں