اگلے بجٹ میں خضدار ضلع کو خصوصی پیکج دینے کی کوشش کریں گے، جس میں تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوںپر خصوصی توجہ دی جائے گی،

ضلع میں تعلیمی اداروں کے قیام اور بی ایچ یوز کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی

پیر 20 مئی 2019 21:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ اگلے بجٹ میں خضدار ضلع کو خصوصی پیکج دینے کی کوشش کریں گے، جس میں تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوںپر خصوصی توجہ دی جائے گی، ضلع میں تعلیمی اداروں کے قیام اور بی ایچ یوز کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی مواصلات کے نظام کی درستگی،بے روزگاری میں کمی لانے سمیت عوام کو دیگر شعبوں میں بھی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے بنائے جائیں گے، عوام سے کیئے گئے وعدے بتدریج پورا کرکے ان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ خضدار سول ہسپتال میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے،ماضی میں بھی ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات کی دستیابی کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اس پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں عوام کے بنیادی مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، پیسے اس منصفانہ انداز میں خرچ کیئے جائیں گے کہ جس میں شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے حالیہ دورہ خضدار کے موقع پرخضدار کے جن علاقوں میں بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبوں کا اعلان کیا تھا ان پر بھی عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن ہے عوام کی خدمت کرنا اور عوام کے مسائل کو کم کرنا اور عوام کو خوشحالی دینا جس پر بغیر کسی تعطل کے کام جاری رہے گا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ انتخابات میں خضدار کے عوام نے ہمیں جس طرح کی پذیرائی دی اس کو بھول نہیں پائے ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی ایک نئے عزم وجذبے کے تحت جائیں گے اور عوام کے ووٹ کی بھر پورانداز میں پاسداری کی جائیگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں