حکومت کی عدم توجہی سے کوئٹہ شہر کچرہ دان اور کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی

پیر 20 مئی 2019 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی امیر مولانا قاری مہراللہ ،جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی، ضلعی کنونیئرمولانامحمدابراہیم ،ڈپٹی کنونیئرمولوی رحمت اللہ، معاون کنونیئر مولوی محمد صادق ،حاجی مولوی عبدالصمد ودیگر نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہی سے کوئٹہ شہر کچرہ دان اور کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے حلقہ 43شیخان،پائندخان روڈکلی شابوزدران کالونی محی الدین آغاقلعہ پشتون باغ سریاب ،جان محمدروڈ پشتون آبادنواکلی ودیگرعلاقے ہفتوں ہفتوں سے کچرے پڑے ہوئے ہیں اور بارشوں کی وجہ سے نالیاں بند پڑے ہوئے ہیں جس کی تعفن سے مختلف قسم کے خطرناک بیماریوں پھیلنے کاخطرہ ہے انہوں نے کہا صفائی مہم کے نام پراربوں روپے مختص ہوتے ہیں لیکن صفائی کے بجائے حکومت کی عیاشیوں پر صرف ہوتے ہیں کوئٹہ شہرکولاوارث سمجھ کرایم این اے ایم پی اے سب غائب ہے حالیہ بارشوں کی وجہ گلیاں کیچڑ اور کچروں کاڈھیر بن گئے ہیں جبکہ ناقص مٹریل سے بننے والے سڑکوں اور نالیوں کوپانی بہالے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہازمینی حقائق دعوں کے برعکس ہے ان کی ترقی صرف اخباری بیانات تک محدودہے اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود لیکن کوئٹہ شہر پر 5 فیصد بھی خرچ نہیں ہوئے انتخابات میں ہر جماعت بڑے بڑے دعووں کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہیں عوام کو بھول جاتے ہیں کوئٹہ دارلحکومت ہونے کے باوجود دیہات سے بھی بدتر ہے پوری شہر میں ایک سڑک اور شاہراہ نہیں جو گاڑیوں کی چلنے کے قابل ہو سکے انہوں نے کہا زبانی ترقی تو میڈیا پر شہ سرخیاں بن چکی ہیں لیکن عملی میدان میں ترقی تو دور کی بات پسماندگی اور محرومی روزبروز بڑھ رہی ہیں عوام کو عوام کو ترقی کی خوشخبریاں پہلے بھی سناتے رہے اور آج بھی سن رہے ہیں لیکن عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دے کر لیکن انہوں نے بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا کوئٹہ کے مسائل پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہوا ہے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں سابقہ کونسلروں نے بہتی گنگامیں خوب ہاتھ دھو لئے عوام کی خدمت نہیں کیانیب تمام بلدیاتی فنڈزکی کھلی تحقیقات کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں