ٰکوئٹہ، محکمہ تعلیم کی اسامیوں کے لئے پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرائط ختم کی جائیں، مولاناعصمت اللہ

پیر 20 مئی 2019 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی اوررکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کی اسامیوں کے لئے پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرائط ختم کی جائیںقابلیت رکھنے والوں کی تعیناتی سے تعلیم کامعیاربلندہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے صوبائی رہنماحاجی محمدخان کبزئی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی محمدخان کبزئی نے ضلع ژوب میں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں اوربھرتیوں کے لئے کڑی شرائط سے متعلق اپنے خدشات اورسفارشات سے انہیں آگاہ کیااوران سے مطالبہ کیاکہ وہ اس حوالے سے حکام بالاسے ملاقات کریںاورہمارے خدشات اورسفارشات ان تک پہنچائیںمولاناعصمت اللہ نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مشتہراسامیوں میں پیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرط کوختم کرکے ماسٹرگریجویٹ اورمقامی نوجوانوں کوموقع فراہم کیاجائے ژوب میں غیرمقامی لوگوں کوتعینات کیاگیاہے جوڈیوٹی پرحاضرہوتے ہیں اورنہ ہی تعلیم کوفروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس سے نہ صرف مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ تعلیمی پسماندگی کابنیادی سبب بھی بنتاہے انہوں نے کہاکہ جن امیدواروں کے پاس پی ٹی سی،ایڈاوربی ایڈکی ڈگریاںہیں ان کواضافی مارکس دیئے جائیںپیشہ وارانہ ڈگریوں کی شرط سے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافہ نوجوانوں کومحروم نہ کیاجائے بہت ایسے یونین کونسل ہیں جن میں پروفیشنل ڈگری والاکوئی امیدوارنہیں ہے لہذاایسے علاقوں میں دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکوبھرتی کرنے کے بجائے مقامی گریجویٹ نوجوانوں کوموقع فراہم کیاجائے اورانہیں بعدمیں پیشہ وارانہ ڈگریاں حاصل کرنے کی ہدایت کی جائے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری، مشیرتعلیم محمدخان لہڑی،سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی اورڈائریکٹرتعلیم سے مطالبہ کیاکہ وہ مشتہراسامیوں کی شرائط پرنظرثانی کریں اورمقامی امیدواروں کوترجیح دینے کی پالیسی وضع کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں