عمران خان نیازی ،وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری مولانا فضل الرحمن کے سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے،مولانا خورشید احمد

پیر 20 مئی 2019 23:38

عمران خان نیازی ،وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری مولانا فضل الرحمن کے سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے،مولانا خورشید احمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمدنے کہا کہ عمران خان نیازی ،وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری مولانا فضل الرحمن کے سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے مولانا فضل الرحمن کے سیاست کو ختم کرنے والے عمران خان نیازی انکے یہودی لابی مکمل طور پر اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکی مولانا فضل الرحمن کے ملک تمام حقیقی جمہوری قوتوں کے مستقبل کیلئے کنونیئرکے طور پر نامزدگی نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہا جمعیت اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ضلعی معاونین مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا علی محمد مہترزئی، مولانا محمد عثمان پر کانی مولانا محمد ایوب ایوبی مولانا عبد الو الی مفتی عبدالسلام رہسانی مولانا حکیم حیب اللہ حاجی قاسم خان خلجی چوہدری محمد عاطف حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ خلیل احمد سا رنگزء مولانا عزیز اللہ ا غبرگ مولانا جمال الدین حقانی۔

(جاری ہے)

حافظ عبدالغنی شہزاد حافظ دوست محمد حافظ عبدالقادر حافظ تاج الدین حاجی نعمت اللہ ملا خیل حافظ مجیب الرحمن حافظ بلال ناصر، مولانا الطاف شاہ مولانا مسعود احمد میر فاروق لا نگو مولانا فیض محمد فیضان مولانا ضیا الرحمن فاروقی مفتی احسان الحق حقانی مولانا ابوبکر، حافظ شبر احمد مدنی میر سرفراز احمد شاہوانی ظفر اللہ کاکڑ حافظ فضل محمد ا ور حافظ مقصود احمد سید احمد شاہ سالار علاوہ الدین نے مشترکہ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سونامی خان نے ملک پر تاریخ مہنگائی کے طوفان مسلط کیا ہے معاشرے کی ہر فرد مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہے تبدیلی کی نام پر قوم ملک کے بیڑا غرق کر دیا پٹرول کی قیمتوں اور روز مرہ اور خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ قوم پر ڈروں حملہ سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور ملک کے حقیقی اپوزیشن کی آئندہ کیلے لائحہ عمل خوش آئند ہے۔

قوم کے نظریں اس وقت اپوزیشن جماعتوں کی طرف ہے اور قوم کے مستقبل کے امیدیں اپوزیشن سے وابستہ ہیں موجودہ حکمرانوں نے قوم کع ہر طرح سے مایوس کیا ہے موجودہ حکمرانوں نے قوم کو خوشنما وعدوں اور نعروں سے گمراہ کر دیا موجود حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں