کوئٹہ، ایک مافیا پروفیشنل ڈگری ختم کرنے کی آڑ میں بیروزگار نوجوانوں کو استعمال کرکے کرپشن کی بازار گرم کرنے کی کوشش کررہی ہے ،آل بلوچستان بی ایڈ ڈگری ہولڈرز

پیر 20 مئی 2019 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) آل بلوچستان بی ایڈ ڈگری ہولڈرز کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ایک مافیا پروفیشنل ڈگری ختم کرنے کی آڑ میں بیروزگار نوجوانوں کو استعمال کرکے کرپشن کی بازار گرم کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ یہی گروہ پہلے بیروزگار نوجوانوں کے لئے انٹرشپ پروگرام پر عدالت جاکر بلیک میلنگ کی کوشش کی تھی لیکن انہیں کچھ حاصل نہ ہوسکی نہ ہی اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کردہ آسامیوں میں خرید و فروخت کی بازار گرم کرنے کے لئے پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کے خلاف بیروزگار نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کررہی ہے بی ایڈ امتحانات نہ ہونے کی وجہ ایچ ای سی پالیسی کی تبدیلی ہے کیونکہ ایچ ای سی نے 2015 میں پالیسی تبدیل کرکے B.A کے بعد ڈھائی سال M.A کے بعد ڈیڈھ سال اور انٹر کے بعد چار سالہ پروگرام شروع کی تھی جو کہ بلوچستان یونیورسٹی سردار بہادر خان یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ساتھ دور دراز علاقوں کے کیمپس میں جاری تھی جہنوں نے بی ایڈ کرنا تھا انہوں نے وہاں سے کرلیا تھا جبکہ 2016 بی ایڈ ایک سالہ پروگرام کے داخلے ایچ ای سی پالیسی کے برخلاف دیئے گئے تھے یہی وجہ تھی جامعہ بلوچستان نے امتحانات نہیں لئے پھر ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد امتحانات تاخیر سے شیڈول ہونے سے کا مقصد شرط ختم کرنا نہیں ہوسکتی جونیئر کیڈرز کے ٹیچرز کے لئے بھی ایچ ای سی پالیسی کے تحت بلوچستان بھر میں ایلمنٹری کالجز اور یونیورسٹی آف بلوچستان سردار بہادر خان یونیورسٹی کے مین کیمپس سب کیمپس میں داخلے اے ڈی ای (Associate Degree In Education) میں شروع کرکے ایک سالہ پی ٹی سی اور سی ٹی ختم کی گئی تھی جنکو ٹیچنگ کے شعبہ میں جانا تھا انہوں نے ADE میں داخلہ لیا تھا اور اس وقت ADE کے فارغ التحصیل ڈگری ہولڈرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جنکے ساتھ اس وقت حکومتی سطح پر وعدہ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرز کی طرح فارغ ہوتے ہی آپ لوگوں کو روزگار دی جائے گی انہوں نے کہا ہے 2014-2015 این ٹی ایس کے تحت سامیوں پر بھرتیوں کے خلاف امیدوار تاحال سرآپا احتجاج ہے کیونکہ ڈگری ہولڈرز کے نہ ہونے کی وجہ پوسٹوں پر سرمایہ کاری کرکے خرید و فروخت کی گئی ہے بلوچستان بھر میں این ٹی ایس کے نام پر میرٹ پامال کی گئی ہے جسکا انکشاف صوبائی کابینہ کمیٹی میں کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے ٹیکنیکل آسامیوں پر صرف متعلقہ ڈگری ہولڈرز کا حق ہے ہم شعبہ تعلیم میں حاصل کئے گئے تمام ڈگری ہولڈرز کے حقوق کا دفاع کرینگے اگر اس دفعہ شرائط ختم کئے گئے تو عدالتوں سے رجوع کرینگے اور شدید احتجاج کیا جائے گا بیان میں Bed.ADE.PTC.CTڈگری ہولڈرز کو اطلاع دی گئی ہے اپنے علاقوں میں ایجوکیشن امیدواروں سے رابطہ کرکے کمیٹیاں تشکیل دے تاکہ آسامیوں پر میرٹ اور ڈگری ہولڈرز کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے �

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں