حکومت عوام کے فلاح وبہبودمیں کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ہے، بی آئی ایس پی کی قسط مستحق خواتین کو مل رہی ہیں،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اوستہ محمدمحمد عالم ابڑو

جمعرات 23 مئی 2019 00:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اوستہ محمدمحمد عالم ابڑو نے تحصیل اوستہ محمد اورتحصیل گنداخہ میں مختلف اومنی سینٹرزکا دورہ کیا اورمستحق خواتین میں بی آئی ایس پی کی قسط تقسیم کروائیں اورانہوںنے سینٹرزپر یہ سختی سے ہدایت کی کہ مستحق افرادکو مکمل اقساط کی رقوم دی جائیں اوراس میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔

اس موقع پر انہوںنے بی آرایس پی کے نمائندگان سے ملاقات کی جو خوشحالی سروے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

محمد عالم ابڑونے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنا مکمل اوردرست ڈیٹافراہم کرکے اپنا فرض اداکریں تاکہ حکومت کی جانب سے رکھے گئے خوشحال پروگرام کو بہتراندازمیں کامیاب کیا جاسکے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ غریب مستحق خواتین تک اقساط کی رقم فراہم کی جائے تاکہ حق حقدارکو ملے ہم خوشحال سروے میں مستحق خواتین کی ہرممکن رہنمائی کرنے میں پیش پیش ہیں اورعوام خوشحال سروے کو کامیاب بنانے اپنے تعاون کو بھرپوریقین بنائیں حکومت عوام کے فلاح وبہبودمیں کوئی کسرنہیں چھوڑرہی ہے بی آئی ایس پی کی قسط مستحق خواتین کو مل رہی ہیں اورانھوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں