عشر آبیانہ کی وصولی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے تمام آفیسران محکمہ ریونیو کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکار لائیں،

احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں، کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود

جمعرات 23 مئی 2019 00:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء)کمشنر نصیرآباد جاوید اختر محمود کی زیر صدارت عشر آبیانہ کی وصولی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان خان ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال ڈپٹی کمشنر بولان سلطان احمد بگٹی ظفر بنگلزئی اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع سے عشر آبیانہ کی وصولی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ عشر آبیانہ کی وصولی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے، تمام آفیسران محکمہ ریونیو کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکار لائیں، احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں کیونکہ عوام کے مسائل اور انتظامات چلانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے میری یہی کوشش ہے کہ ہر ماہ میں اس طرح کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے تاکہ اس حوالے سے تمام تفصیل حاصل کر سکوں ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو چاہیے کہ وہ عشرآبیانہ کی وصولی کو مکمل طور پر یقینی بنائیں دیئے گئے ہدف کو آسانی سے پورا کریں اور اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں