حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، بی این پی

جمعرات 23 مئی 2019 22:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے تاجر برادری سمیت شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں گزشتہ دنوں دن دیہاڑے کمالو گلی سریاب میں نوجوان زرگر عبدالمالک نیچاری کی قتل قابل مذمت ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی کونسلران ملک محمدحسن مینگل ڈاکٹر شیر احمد قمبرانی منیر احمد قمبرانی نے شہید ہونے والے زرگر کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی اس مشکل اور غمزدہ گھڑی میں لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے اربوں روپے حکمرانوں کی سیکورٹی کی نام پر خرچ ہوتا ہے شہری بے یارو مددگار جرائم پیشہ عناصر کے نرغ میں اور آئے روز چوری وڈکیتی واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں شہری عدم تحفظ کا شکار ذہنی کیفیت سے دو چار حکمرانوں نے پالیسیوں سے نالاں ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں