مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی پہچان تعلیم او رمثبت سرگرمیاں ہیں کھیل ہماری پہچان اور شناخت ہے،کھیلوں کے ذریعے ہم ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں،صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ

جمعرات 23 مئی 2019 23:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی پہچان تعلیم او رمثبت سرگرمیاں ہیں کھیل ہماری پہچان اور شناخت ہے،کھیلوں کے ذریعے ہم ملک و قوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوئم آل کوئٹہ ابراہیم شہید بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم ہی نہیں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں لڑکوں کی طرح کھیلوں کے ہر میدان میں لڑکیوں نے بھی اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے نرگس ہزارہ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کر کے پہلی پاکستانی خاتون کراٹے پلیئر بننے کا اعزاز حاصل کیاکلثوم ہزارہ، شاہدہ اور دوسری خواتین پلیئرز نے بھی ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں باصلاحیت کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل رہے گی اس سلسلے میں کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے میرٹ اورقابلیت اولین ترجیح ہے تقریب کے آخر میں صوبائی مشیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں