ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ کی زیرصدارت محفل شبینہ کے انعقاد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 23 مئی 2019 23:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ کی زیرصدارت محفل شبینہ کے انعقاد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں خطیب جامعہ مسجد کمشنر آفس مولوی عبد الرؤف محمد حسنی، قاری عبدالرشید، قاری محمد ایوب، قاری رکن الدین، سید نقیب اللہ آغاکے علاوہ میٹروپولٹن کارپوریشن، محکمہ تعلیم، سول ڈیفنس، پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پی ٹی وی کے نمائندے اور دیگر افسران بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں محفل شبینہ کا انعقاد مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اجلاس میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں حفاظ کرام کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا جبکہ جامعہ مسجد ڈیری فارم کوئٹہ کینٹ میں محفل کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات جس میں صفائی ستھرائی کی صورت حال، چراغاں، بجلی کے لیے متبادل انتظامات اور سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال منتخب ہونے والے حفاظ کرام اپنے وظیفے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سے حاصل کر سکتے ہیں امسال محفل شبینہ کے حوالے سے حفاظ کرام کا انتخاب 26مئی بروز اتوار کو صبح 9:00بجے سے دوپہر 3:00تک جامعہ مسجد کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

لہذا تمام قراء حفاظ کرام جو مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیںوہ اپنی اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ دو عدد کاپیاں لے کرآئیں شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اصلی (ب) فارم اور ان کی دوعدد کاپیاں ہمراہ لائیں اوردو عدد فریش تصویر بھی ساتھ لائیں قراء اورحفاظ کرام کا انتخاب قائم کردہ کمیٹی خود کریگی محفل شبینہ 2019 میں وہ حافظ شریک نہیں ہوں گے جنہوں نے مسلسل تین سال کی محفل شبینہ میں شرکت کی ہوگی اور محفل شبینہ 2019 میں دو سگے بھائیوں میں سے ایک بھائی شریک ہو سکے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں