بلوچستان حکومت نے مستونگ میں گرلز اسکول کی طالبات میں وبائی مرض پھیلنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 23 مئی 2019 23:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی حکومت نے مستونگ میں گرلز اسکول کی طالبات میں وبائی مرض پھیلنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں سیکر ٹری صحت حافظ عبدالماجدنے آؤٹ بریک رسپونس ٹیم تشکیل دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم فوری طور پر اسکولوں کا دورہ اور متاثرہ طالبات کا طبی معائنہ کریگی اور متاثرہ ہونے والی طالبات کے علاج ومعالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کریگی اس حوالے سے سیکریٹری صحت بلوچستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کوبھی مراسلہ جاری کردیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی خصوصی ٹیم آئندہ دو روز میں بلوچستان کا دورہ کریگی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ محکمہ صحت بلوچستان کی خصوصی نے ٹیم پہلے ہی مستونگ کا دورہ کر لیا ہے ۔

اور گرلز اسکول مستونگ کی تمام طالبات کی حالت اب تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں