عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

جمعہ 24 مئی 2019 17:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشتون آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے افسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا، جمعہ کو ترجمان وزیر داخلہ کی جاری کردہ بیان کے مطابق میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں،صوبائی وزیرداخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور دیگر عوامی مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے ،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں، دہشت گرد اور ان کے ملک دشمن سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں