بنیادی مرکز صحت چر بادیزئی ضلع پشین کو منظور شدہ ایمبولنس فراہم کردی گئی

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت چر بادیزئی ضلع پشین کو منظور شدہ ایمبولنس فراہم کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ عبدالمنان بادیزئی ایڈووکیٹ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ مذکورہ بنیادی مرکز صحت کیلئے گورنر بلوچستان نے دو ایمبو لنس کی منظوری دی لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے صرف ایک فراہم کی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے صوبائی محتسب نے ضلعی آفیسر صحت پشین سے وضاحت طلب کی اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد ضلعی آفیسر پشین کوہدایات جاری کی گئیں کہ بنیادی مرکز صحت چر بادیزئی ضلع پشین کیلئے پہلے سے منظور شدہ ایمبولنس فراہم کرکے شکایت کا ازالہ کیا جائے ۔

بعدا زاں شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ مذکورہ بنیادی مرکز صحت کیلئے دوسری ایمبولنس فراہم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں