کوئٹہ ،پشتون آباد کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل

ہفتہ 25 مئی 2019 14:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل پشتون آباد کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں