{قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے،جے یوآئی نظریاتی

اتوار 26 مئی 2019 21:15

]کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئر مولاناعبدالقادرلونی، جامع مسجدنعمانیہ ضلع کوئٹہ کی امیر مولانا قاری مہراللہ، جامع مسجدتقوی مرکزی معاون کنونیئر مولاناعبدالستارجامع عمرفاروقیہ میں ختم قرآن کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے،ہمارے تمام مسائل کاحل اللہ تعالی نے کتاب میں فرمادیا ہے،اورتمام فتنوں کی سدباب اورسرکوبی قرآنی نظام میں ہے مسلمانوں کی قرآنی تعلیمات سے دوری معاشرے میں پستی وبدحالی تنگدستی،تنگ نظری اورآپس کیاختلافات ہیں۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے کہاقران کریم کی عظمت مسلمہ ہے اور جس ادارے بستی یاجگہ میں جو بھی قران کو پڑھتے اور پڑھاتے ہیں وہ بھی عظیم ہیں قران کریم نے خاندانی عصبیت قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کر تعمیرانسانیت کے معاشرے کیلئے واضح اصول انسانیت کے سامنے رکھے یہی وجہ ہے کہ اس قران کریم کے آتے ہی جو لوگ صدیوں سے اختلاف وانتشار کے شکار تھے انہوں نے اس قران کو پڑھ کر انسانیت کا وہ بہترین معاشرہ ہوکر رضی اللہ عنھم ورضو اعنہ کے مصداق بن گئے جہالت میں عورتوں کوزندہ درگور کرنیوالے اس قرانی تعلیمات کی برکات سے عورتوں کونہ صرف اپنا حق دیابلکہ اسکی عزت کو تحفظ دیا انہوں نے کہانوجوان طبقہ رمضان مبارک کے ہرلمحہ کوقمیتی بنایا اس مہینہ میں نیکیوں کے بہار ہے بیہودہ حرکات سے اجتناب کرے اعمال پر توجہ دیاجائے نیکیوں کابہار کامہینہ ہے انہوں نے کہا علماکرام نوجوان نسل کودرس قرآن اور حکام ومسائل سیآگاہ کرے نوجوان نسل کی راہنمائی وتربیت علما کرام کی اہم زمہ داری بنتی ہیں انہوں نے کہااس پرفتن دور میں گلی گلی کوچہ کوچہ میں قران کریم کی دروس کوعام کیاجائے قرآنی تعلیمات کے اپنانے سے ہم ان فتنوں کامقابلہ کرسکتے ہیں قرآنی تعلیمات سے دوری کی باعث معاشرے میں بگاڑہے اور جرائم کی جڑیں مضبوط ہورہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں