گ* اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 26 مئی 2019 21:15

ٰ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عدل وانصاف کی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے کرپشن ونااہل حکومتوں نے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ کر دیا ہے مسلمان رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں بھر پور عبادات صدقات وخیرات کا اہتمام کرتے ہوئے غرباء ومساکین ،کم آمدنی والوںکا خصوصی خیا ل رکھا جائے ۔

صرف اپنی دسترخوان سجاکر اصراف وفضول خرچی اورکھاناضائع کرنے سے پرہیز کریںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے معاشی ومعاشرتی حالات کی تبدیلی کے نام پرووٹ لیا تھا مگر حکمرانوں نے عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے اور عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ تک چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے عوام کوآئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میںمکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ روزہ ہمیں صبر اوراللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک کی فیوض وبرکات سے مکمل طور پر مستفید ہوتے ہوئے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی طلب کرکے اللہ کی رضا اور جنت کے حصول کو ممکن بنائیں۔ یہی ماہ صیام کا پیغام ہے قرآن کا مہینہ نیکیوں کے موسم بہار سے بھر پورفائدہ اُٹھایاجائے جماعت اسلامی وبرادر تنظیمات قرآن پاک کو سمجھنے عمل کرنے اور دوسروں کو بھی اس سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کیلئے رمضان المبارک میںقرآن کلاسزکا اہتمام یقینی بناتے ہیں ارکان وکارکنان خود بھی شریک ہوتے ہیں اور دوسرے دوست واحباب کو بھی شریک کرواتے ہیں ۔

اللہ کے مخصوص بندے اللہ کے کلام کا فائدہ اُٹھاتے ہیں مساجد ،دفاتر،گھروں اورمحلوں کی سطح پر قرآن کو سمجھنے کیلئے قرآن کے مہینے میں اس کا بھر پور اہتمام ہو۔برائیوں ومنکرات اور ہرقسم کی زیادتیوں سے خود بھی رُکیے اور دوسروں کو بھی سمجھانے ورکھوانے کی ترغیب دیں ۔اللہ کی را ہ میں خرچ کیا کریں ۔جماعت اسلامی کا صوبہ بھر سمیت کوئٹہ میں قرآن کے مہینے رمضان المبارک میں قرآن کلاسزکا انعقاد خوش آئند ہے ان کلاسز سے بھر پور فائدہ اُٹھایا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں