گ* پی ٹی ایم کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ افسوسناک اور شرمناک عمل ہے ،نیشنل پارٹی

اتوار 26 مئی 2019 22:25

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پی ٹی ایم کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ افسوسناک اور شرمناک عمل ہے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نیشنل پارٹی غیر جمہوری طریقے سے اس طرح واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک پرامن اور سیاسی جماعت ہے پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت پر امن احتجاج کے خلاف نہیں ہے پی ٹی ایم کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ انتہائی افسوسناک عمل ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ریاستی اداروں نے بلا جواز پر امن سیاسی عمل کو سبوتاژ کر کے پی ٹی ایم کے خلاف کارروائی کا جواز پیدا کر کے ناکام کوشش کی ہے نیشنل پارٹی غیر جمہور پر تشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندان اورپی ٹی ایم کی قیادت سے دلی ہمدردی کااظہار کرتی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں