Oوزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیراعلیٰ سیکرٹر یٹ کے شکایت سیل کو مزید فعال بنانے اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے زریعے سمریوں اور سرکاری امور کی دیگر فائلوں کو بروقت نمٹانے کی ہدایت

اتوار 26 مئی 2019 23:10

ً کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹر یٹ کے شکایت سیل کو مزید فعال بنانے اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے زریعے سمریوں اور سرکاری امور کی دیگر فائلوں کو بروقت نمٹانے کی ہدایت کی ہے وہ وزیراعلیٰ سیکرٹر یٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹر یٹ کے امور و کاکردگی کا جائیزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں کے آفسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سیکرٹر یٹ کے متعلقہ آفسران انتظامی محکموں اور اداروں کے ساتھ فائل ٹریکنگ سسٹم کے زریعہ منسلک رہتے ہوئے ترقیاتی امور کی تیز رفتار ادائیگی اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیںانہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری امور کی ادائیگی کو سہل بنا دیا ہے جبکہ فائل ٹریکنگ سسٹم ایک اہم پیشرفت ہے جس سے سرکاری امور کی ادائیگی میں تاخیری رجحان کا خاتمہ ہو گاوزیراعلیٰ نے چیف منسٹر سروس ڈلیوری سسٹم کے قیام کے مجوزہ منصوبے پر بھی فوری عملدرامد کے آغاز کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے سیکرٹر یٹ کے افسران کو اپنی کارکردگی میں مزید نکھار اور بہتری لانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے شعبہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے کمپلینٹ سسٹم پاکستان سٹیزن پورٹل کی طرز پر بلوچستان سٹیزن پورٹل کے قیام کا جائیزہ لینے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں