کوئٹہ، نوجوانوں کو ملک وملت بچانے کیلئے کردار ادا کرناہوگا ،جمیل احمدمشوانی

جمعرات جون 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) جے آئی یوتھ کے مرکزی نائب صدر جمیل احمدمشوانی ،جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک وملت بچانے کیلئے کردار ادا کرناہوگا جماعت اسلامی نے پہلے بھی ملک کو بچانے ،لٹیروں کو بے نقاب کرنے اور قوم کودیانت دار قیادت دینے کیلئے جدوجہدکیا آئندہ بھی قوم دشمنوں ،لٹیروں اورکسی کے کہنے پر سازش کر نے والوں کو ناکام بنائیں گے نوجوان جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔

نوجوانوں نے تمام جماعتوں کو آزما لیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی جس پر اعتماد کیا جاسکتا ہے جماعت اسلامی کرپشن ،موروثیت اور فرقہ واریت ولسانیت سے پاک ملک کی سب سے بڑی حقیقی جمہوری عوامی پارٹی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ میں جے آئی یوتھ کوئٹہ کے عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،جے آئی یوتھ کوئٹہ کے صدر نقیب اللہ اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے باربارمختلف پارٹیوں اور افراد کو ووٹ دیے مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاآرہاہے منتخب نمائندے کامیابی کے بعد عوام کو بھلادیتے ہیں ہمارے حکمران مالامال جبکہ عوام پریشان رہتے ہیں جے آئی یوتھ معاشرے کے ہر برائی ومنکرات اور ظلم کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آوازبلند کریگی نوجوان جے آئی یوتھ میں شمولیت اختیارکریں تاکہ برائی و منکرات کے خلاف بند بھاندنے میں آسانی رہے ۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ کو فعال کرکے بلوچستان کے نوجوانو ں کو روزگار تعلیم اورمعاشی آئینی حقوق دلائیں گے بلوچستان کے نوجوان انتہائی جفاکش محنت کش اور ملک وقوم سے محبت کرنے والے ہیں جماعت اسلامی پر کسی فرد خاندان کا قبضہ نہیں یہاں باپ کے بعد پارٹی کا سربراہ بیٹایابھائی نہیں بن سکتا بلکہ استصواب سے ارکان کی آراء کی روشنی میں جمہوری طریقے سے کسی بھی علاقے کا تقویٰ دار دین دار پڑھالکھا قربانی دینے والاکوئی بھی رکن مرکزی امیر سمیت ہر عہدے وذمہ داری پر آسکتا ہے بہترین تربیت کی وجہ سے جماعت اسلامی کا کوئی فردکرپشن نہیں کر سکتا قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں قوم واسلام دشمنون سے نجات ملیں ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments