کوئٹہ، بے روزگاری کاخاتمہ،امن وامان کی بحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے،سید حسنین ہاشمی

جمعرات 13 جون 2019 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) وزیراعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے بے روزگاری کاخاتمہ،امن وامان کی بحالی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے آنیوالی وقت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریگی باپ پارٹی متحد اور ایک پیج پر ہے،یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے آنیوالی بجٹ میں عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کریں اور عوام دوست بجٹ پیش کریں تاکہ اس خطے سے غربت کا خاتمہ اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ریونیو جمع کرنے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں اور ٹیکس لگایا ہے اس سے آنیوالی وقت میں عوام کو ضرور ریلیف ملے گی اور جو ٹیکس لگادیا ہے وہ وقت کے مطابق ہے انہوں نے کہاکہ اس خطے سے بے روزگار کے خاتمے کیلئے پرائیویٹ ادارے اور خاص کر صنعت کو آگے لانے کی ضرورت ہے بحیثیت ایک سیاستدان میرا تجویز ہے کہ بلوچستان میں صنعت کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے ہمیشہ مسئلہ رہا ہے اور دلخراش واقعات بھی رونما ہوئے ہیں حکومت کو فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کی تحفظ کیلئے اقدامات کریں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو جو ایک نوجوان وزیر ہے ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ انہوں نے امن وامان کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلنے پر ترجیح دی ہے جس سے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہی ہے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پانچ پوری کریگی بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام عہدیداراور صوبائی وزرا ایک پیج پر ہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے آنیوالا وقت بھی بلوچستان عوامی پارٹی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں