کوئٹہ، لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی پورزور مذمت کرتے ہے،بہادر خان لہڑی

جمعرات 13 جون 2019 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی کونسلر بہادر خان لہڑی نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی پورزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس ایک قبائلی فورس ہے جو بلوچستان کے رسم ورواج،قبائلی روایت اور عوام کے ماحول سے باخوابی واقف ہے بلوچستان میں امن کو مزید بہتر بنانے کیلئے لیویز فورس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے ان خیالات کو اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کا عوام کے برتائو اپنے خاندان جیسا ہوتا ہے جب عوام کا لیویز فورس سے واسطہ پڑتا ہے تو عوام کو کوئی مشکل درپیش نہیں ہوتا آج بھی بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لیویز فورس کی وجہ سے امن بھائی چارگی کا ماحول قائم ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی تجاویز سمجھ سے بالا تر ہے حکومت اگر بلوچستان کو مزید پرامن اور بھائی چارگی قائم کرنا چاہتے ہے تو لیویز فورس کو مزید وسعت دیکر شہروں کی طرف لائے جس سے نہ صرف شہروں میں بھی امن بھائی چارگی کی فضا قائم ہوگی اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لی اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا تو بلوچستان کے عوام کے بے چینی اور مایوس میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں