کرپشن ولوٹ مار کیخلاف تحریک 16جون سے شروع ہوگی،جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ سے آغاز28جولائی کو کیا جائیگا اپوزیشن جماعتوں میں اکثریت چوروں کی ہے اس لیے جماعت اسلامی تنہا عوامی قوت سے لٹیروں کے خلاف اور نفاذ اسلام ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے عوامی جدوجہد کریگی،ہدایت الرحمن بلوچ، مولانا عبدالکبیرشاکر ودیگر

ہفتہ 15 جون 2019 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ، ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی نے کہا کہ کرپشن لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک 16جون سے شروع ہوگی کوئٹہ سے آغاز28جولائی کو کیا جائیگا اپوزیشن جماعتوں میں اکثریت چوروں کی ہے اس لیے جماعت اسلامی تنہا عوامی قوت سے لٹیروں کے خلاف اور نفاذ اسلام ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے عوامی جدوجہد کریگی بلوچستان میں غربت کیساتھ کرپشن بھی بہت زیادہ ہے مگر کسی کرپٹ کو سزاملی اور نہ ہی غربت وبیر وزگاری کے خلاف کام ہو اہے اقرباء پروری ،بدعنوانی عروج پر ہے صوبے میں دولاکھ سے زیادہ نوجوان منشیاب کاشکار ہیں مگرنہ منشیات کے خلاف کام ہو رہا ہے اور نہ ہی روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کیلئے کسی حکومت نے کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

روحانی سکون اطمینان ،کامیابی وخوشحالی اور ہر مرض کے علاج برائیو ں سے بچائو کیلئے قرآن پاک سے تعلق بڑھایا جائے ارکان وکارکنان قرآن پاک سے رہنمائی روزکا معمول بنائیں ۔تقویٰ ہوگی تو کامیابی اور سکون واطمینان اورترقی وخوشحالی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد کاکڑ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے صحابہ کرام ؓ کی نعوذباللہ توہین پر مبنی الفاظ سے اسلامیان پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر وزیراعظم کو خدا اور مخلوق خدا ،دونوں سے معافی مانگنی چاہیے ۔

سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے بھی الفاظ کے چنائو میں محتاط رہنا ضروری ہے ، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپؐ کے جانثار صحابہ ؓ کے ذکر میں انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے ۔ غزوہ بدر میں تمام صحابہ کرام ؓ میدان بدر میں پہنچے تھے اور قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی تھی ۔ اُحد میں بھی صحابہ کرام ؓ نے سرفروشی کی عظیم مثال قائم کی تھی وزیراعظم کو مال غنیمت اور لوٹ مار کا فرق بھی معلوم نہیں ۔

پہاڑی کے تیر اندازوں نے جنگ کا خاتمہ سمجھتے ہوئے اپنی جگہ چھوڑ ی تھی ایک طرف وزیراعظم ناموس رسالت ؐ کے تحفظ پر تقریریں کرتے ہیں ، دوسری طرف خود گستاخی پر گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ پاکستان کی خوشحالی ، استحکام اور ترقی اسلامی نظام ، عدل و انصاف ، کرپشن کے خاتمہ اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی ممکن ہے ۔ قومی بجٹ قرضوں ، سود اور بھیک کی لعنت میں دباہواہے غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور انارکی بڑھے گی ۔

قرضوں کی معیشت غلامی ہے خود انحصاری سے ہی قومی وقار بحال ہوسکتاہے قومی بجٹ آئی ایم ایف کا حکمنامہ ہے ۔ ابھی بجٹ پیش ہی ہواہے لیکن چینی ، گھی ، دالیں ، مصالحہ جات ، چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں یہ بجٹ غریب عوام کے لیے قیامت سے کم نہیں ۔ بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی خبر قومی معیشت کی تباہی کے لیے آخری تنکا ثابت ہوگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں