کوئٹہ، صوبے کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر علی احمد ابابکی

پیر 17 جون 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر علی احمد ابابکی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سمیت عوام ،پاک فوج ، ایف سی ، پولیس ، لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے بلوچستان بھر میں امن وامان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیںہیں صوبے کو امن کا گہوراہ بنانے کے لئے عوام اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا دوران فرائض جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ وہ بھی اپنے وطن کی سلامتی عوام کی حفاظت اور فرائض کی ادائیگی میں لہو کے چراغ روشن کرنا جانتے ہیں دہشت گردی اور جرائم کے خاتمہ کے لئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوںنے کہا کہ سابق ادوار میں بلوچستان خوف کی علامت تھا لوگ قومی شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے خوف زدہ ہوتے تھے آئے روز قتل و غارت گیری لوٹ مار کا سلسلہ جاری تھا امن امان کا فقدان نظر آتا تھا تاہم صوبائی حکومت ،پاک افواج ،ایف سی ،پولیس ، لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنادیا ہے سیکورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت آج بلوچستان میں امن کو سورج روشن ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت بلوچستان بھر میں عوام کی خدمت تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بلاونگ ونسل اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں