کوئٹہ، ہم پاکستانی قوم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن انبیا اور صحابہ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، مولانا عبیداللہ سندھی

پیر 17 جون 2019 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ سریاب مولانا عبیداللہ سندھی کی سردہ یونٹ کے ترجمان یوسف وقار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جانب سے غزوات بدر اور احد کے متعلق صحابہ کرام کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی قوم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن انبیا اور صحابہ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران بغیر معلومات کی دینی اور اسلامی معلومات کے بارے میں ذرا محتاط رہے اس میں ایمان ان اور آخرت کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں توہین آمیز کلمات پر ہمارے حکمران توبہ کرے اور قوم سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں پھلئے ہوئی چینی اور تشویش کی لہر کو ختم کرے اور اس سے انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں