صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے پشین سمیت بلوچستان بھر میں رائفل شوٹنگ کا ٹیلنٹ نمایاں مقام رکھتا ہے ،ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی

منگل 18 جون 2019 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے پشین سمیت بلوچستان بھر میں رائفل شوٹنگ کا ٹیلنٹ نمایاں مقام رکھتا ہے ڈسٹرکٹ کو امن کا گہوارہ بنادیا گیا ہے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا علاقے کے نوجوان بہترین شوٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ملیزئی میں ڈپٹی کمشنر رائفل شوٹنگ کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اختتامی تقریب میں کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون بی آر ایس پی کے سردار اکبر خان ترین اور محب ترین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور بریگیڈیئر لیاقت علی نے رائفل شوٹنگ گیم دیکھنے کے ساتھ ساتھ خود بھی نشانے لگائے جیتنے والے کھلاڑیوں میں وردیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شوٹنگ ایک کھیل کے طور پر قومی سطح پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کررہی ہے رائفل شوٹنگ مہارت اور بہترین نشانہ بازی کا سخت ترین مقابلہ ہوتا ہے کھیل تحمل برداشت بردباری کا درس دیتا ہے کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے کھیلوں کے ایسے ایونٹ جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں وہاں شائقین اور عوام کو بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پشین سمیت بلوچستان کا ہر شہری اپنے وطن کی حرمت عظمت کیلئے کوشاں ہے بلوچستان تیز رفتاری سے دور پسماندگی سے نکل کر دور ترقی میں شامل ہورہا ہے بدامنی کا خاتمہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع پشین میں مقابلوں کا انعقاد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں