کوئٹہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی ڈھونس دھمکیوں کے ذریعے سے ہمارے زمینوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں، ٹکری نورمحمد پرکانی

اپنے سابقہ دور حکومت میں ریاستی مشینری کی ناجائز استعمال کے ذریعے سے ہمارے زمینوں پر چڑھائی کرتے ہوئے گھروں کو مسمار کیا، پرکانی قبیلے کے افراد کا احتجاجی مظاہرے کا خطاب

منگل 18 جون 2019 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) تحصیل گلستان علاقہ چون کے بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے پرکانی قبیلے کے ٹکری نورمحمد پرکانی ادریس پرکانی میر نظام الدین کرد مولوی بہادر خان پرکانی محمد نسیم پرکانی اور دیگر نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی کے میپ کے رہنمائ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی ڈھونس دھمکیوں کے ذریعے سے ہمارے زمینوں پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور اپنے سابقہ دور حکومت میں ریاستی مشینری کی ناجائز استعمال کے ذریعے سے ہمارے زمینوں پر چڑھائی کرتے ہوئے گھروں کو مسمار کیا اور ہمارے کہیں لوگوں کو زخمی کیا اور بہت سے لوگوں پر بے بنیاد جھوٹے الزامات کے ایف آئی آر درج کرکے اپنے زاتی استعمال کے لیویز سے ہمارے لوگوں کو حبس بے جاہ میں رکھا گرفتار کرکے علاقے میں خوف و ہراس کے ماحول کو گرم کیا اور اپنے دور حکومت میں جالی کاغزات بنوا کر اپنے نام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہمیں اپنے زمینوں سے بے دخل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے اکابرین نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اس زمین سے متعلق تمام حقائق سرکاری دستاویزات اور عدالتی فیصلوں سے آگاہ کیا اور ہمارے پاس تمام دستاویزات ثبوت کے طور پر موجود ہیں اور ہر فورم پر ثبوت پیش کرسکتے ہیں علاقے کے پشتون قبائل اس بات کی گواہ ہے یہ ملکیت آباواجداد سے ہمارا ملکیت رہا ہے اور اپنے ان زمینوں سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے اور نہ کسی ڈھونس دھمکی گرفتاریوں نہ کسی کے پریشر میں آئینگے گزشتہ روز مجید اچکزئی نے ہمارے حقائق پر مبنی پریس کانفرنس کے خلاف جو باتیں کی وہ کے خلاف سفید جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ لوگوں کی توجہ کو اصل ہٹا کر اپنے غیر قانونی قبضہ گیری کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موصوف گلستان میں امن وامان کی حالات کو خراب کرنے اور اپنے زاتی مخالفین تک رسائی کے لیے ہمارے زمینوں پر گزرنے کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے اجراداری پر مبنی کیمپوں کو مزید تقویت دے کر قائم و دائم کرسکے اور علاقے میں اپنے غنڈہ گردی جاری رکھ سکے لہذا ہم لوگوں کا ایک مرتبہ پر مرکزی صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار عدلیہ قانون نافز کرنے والے اداروں سیاسی جماعتوں علمائ کرام قومی عمائدین سول سوسائٹی سے اپیل کہ وہ اس علاقے میں پی کے میپ کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر علاقے بڑھتی ہوئی کشیدگی خونی تصادم کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کری-

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں