ٴکوئٹہ، دھاندلی کے پیدوار وفاقی حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی،صاحب جان کاکڑ

منگل 18 جون 2019 23:45

لله کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے پیدوار وفاقی حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی اقتدار ملنے کے بعد اپنے ہی وعدوں سے یو ٹرن لیکر انکی اصلیت عوام الناس پر پوری طرح عیاں ہو چکا عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ جمہوریت جمہوری اداروں سول بالادستی کے حصول عدلیہ اور میڈیا کی آزادی سے عبارت ہے اور ہر غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کی برملا مخالفت کرتی چلی ارہی ہے اپوزیشن جماعتیں عدلیہ کی آزادی صاف شفاف صحافت اور آزادی اظہار رائے کیلئے حکمران ٹولے کے بنائے گئے منصوبوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد اپنا کر دھناندلی کے نتیجے میں برسراقتدار ٹولے کو عوام دشمن منصوبوں اور جمہوریت کو زیر دست رکھنے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے جیسے ناروا اقدامات سے روکھیں انہوں نے کہا ہے کہ حکمران آزاد عدلیہ کے قیام سے خائف ہے اور سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسی جو سپریم کورٹ میں صوبے کی نمائندگی کرہاہے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے بد نیتی کامظاہرہ کرہی ہے اسی طرح حکمران میڈیا پر پابندی عائد کر کے انکو سچ بولنے اور دکھانے سے روک رہا ہے جبکہ مہنگائی سے متوسط طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گء اشیا خورد و نوش انکے دسترس سے باہر ہو چکا انہوں نے کہا کہ پشتونوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں بالخصوص پشتونخوا کے قبائلی اضلاع اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ وہاں کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لے کر وہاں کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو وہ تمام سہولیات بہم۔

(جاری ہے)

پہنچا ی جاے جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے کیلئیقومی سیاسی قیادت کو گرفتار کر کے آئی ایم ایف کے شرائط کے تابع بجٹ کو پیش کیا گیا نیب کو صرف اور صرف سیاسی مخالفین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جارہاہے جو قابل مذمت اور قابل گرفت عمل یے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں اور دیگر محکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں